18 اکتوبر 2014 - 10:29
ایران کے اعلی حکام ایٹمی ہتھیار کے مخالف ہیں

ایک یورپی دانشور نے امریکی جریدے میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں لکھے گئے اپنے مقالہ میں ایران کے اعلی حکام کی جانب سے ایٹمی اور وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت پر مبنی دستاویزات پیش کی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق نمائشی بحران کے عنوان سے لکھی گئی کتاب کے مصنف گیرتھ پورٹر نے جریدے فارن پالیسی کے لئے لکھے گئے خصوصی مقالے میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں تاکید کی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کو حرام قرار دینے پر مبنی فتوی جاری کیا ہے۔  اس یورپی دانشور نے کہا ہے کہ اس سے قبل بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے بھی وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مخالفت فرمائی تھی۔ گیرتھ پورٹر نے تاکید کی کہ حضرت امام خمینی (رح) کی جانب سے عراق کی طرف سے ایران پر مسلط کی جانے والی جنگ میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مخالفت اور اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال کو حرام قرار دیئے جانے پر مبنی فتوی، نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲